پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کےشیڈول کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب مقبول) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں تحریری امتحان 8 مارچ کو شروع ہوگا اور یہ مرحلہ 11 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔
تحریری امتحان اور انٹرویو کا مرحلہ 8 سے11 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست گیارہ مارچ تک جاری کی جائے گی۔
فیصل آباد بھرتی بورڈ کے سربراہ ڈی آئی جی خرم شکور ہوں گے جبکہ فیصل آباد کے ایس ایس پی آپریشنز کو بھرتی بورڈ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ، ایس پی ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی پنجاب فیصل گلزار کو بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
فیصل آباد کے امیدواروں سے تحریری امتحان اقبال سٹیڈیم میں لیا جائے گا، اور فیصل آباد ضلع میں کانسٹیبل کی 193 سیٹوں کے لیے بھرتی کی جائے گی۔ یہ امتحانات پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہیں اور امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم موقع فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے لبنان کی ساڑھے 9 کروڑ ڈالرکی فوجی امداد بحال کردی