معروف ادا کارہ کے برہنہ آڈیشن کرنے والے ڈائریکٹر سے متعلق شرمنا ک انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشہور زمانہ برطانوی اداکار و ڈائریکٹر نوئیل کلارک کو27خواتین نے جنسی زیادتی و جنسی ہراسگی کا ملزم قرار دے دیا۔ میل آ ن لائن کے مطابق نوئیل کلارک پر کئی اداکاراﺅں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی و ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ ان میں معروف اداکارہ جاہینا جیمز بھی شامل ہیں جو کلارک کی سپرہٹ فلم ’Brotherhood‘ میں کام کر چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کلارک نے جاہینا جیمز کا برہنہ حالت میں آڈیشن کیا اور خفیہ طور پر اس کی ویڈیو بنا لی تھی۔جاہینا جیمز نے کلارک کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ جب کلارک کے خفیہ ویڈیو بنانے کا اسے علم ہوا تو اس نے پولیس کو رپورٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس کی طرف سے یہ کہہ کر رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا گیا کہ جب تک کلارک اس ویڈیوکی وجہ سے اسے بلیک میل نہیں کرتا، تب تک اس کے خلاف رپورٹ درج نہیں ہوسکتی۔
یہ بھی پڑھیں:منی پھر بدنا م ہو گئی۔۔
رپورٹ کے مطابق ایک نوعمر اداکارہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کلارک نے ایک فلم کے سیٹ پر اس کے چہرے اور منہ کے ساتھ انتہائی غیر اخلا قی حر کت کی تھی ۔ کلارک کے ساتھ کام کرنے والی ایک اور خاتون فلم پروڈیوسر نے الزام عائد کیا ہے کہ ”کلارک ایک بار کار میں میرے سامنے برہنہ ہو گیا تھا۔ ایک بار اس نے لفٹ میں میرے جسم کو نازیبا انداز میں چھوا۔ اس نے ایک بار میرے سامنے اعتراف کیا تھا کہ جب انہوں نے مجھے اپنے ساتھ کام دیا تو ان کے ذہن میں تھا کہ وہ میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کریں گے اور پھر نوکری سے نکال دیں گے۔
یا د رہے کہ 45سالہ کلارک نے 20سال پہلے ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور پھرڈائریکٹر بھی بن گئے۔ 20خواتین کی طرف سے الزامات عائد کیے جانے کے بعد برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی طرف سے نوئیل کلارک کی ممبرشپ معطل کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انوشے کی ڈانس ویڈیو سو شل میڈیا پر چھا گئی