سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

May 04, 2021 | 00:48:AM
سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوں گے، کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلئے گئے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
سی اے اے حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محکمہ صحت کی ٹیمز کے ہمراہ ہوں گے، ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیا جائے گا، مسافروں کو اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔
سی اے اے کے مطابق قرنطینہ کے اخراجات مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے، 8 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ایڈوائزری کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کی 48 افراد پر مشتمل ٹیمز تعینات ہوں گی۔
علاوہ ازیں نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کیلئے بڑا اقدام