(24نیوز)ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری،شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید 27 روپے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اب لاہوریوں کو سستا عوامی ایندھن ایل پی جی 100روپے فی کلو مل سکے گا۔300روپے گھریلو سلنڈر اور کمرشل سلنڈر 1250 روپے تک سستا ہوا ہے۔اب صارفین کو گھریلو سلنڈر 1250اور کمرشل سلنڈر 4794 روپے میں شہریوں کو ملے گا۔
واضح رہے کہ لاہوریوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس بدترین دور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ٹھنڈے ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری