(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں قوم کا آٹا چینی نہ لوٹا جاتا تو آج قوم آٹا چینی کے لئے یوں دھکے نہ کھا رہی ہوتی۔
(ن) لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف تماشے جاری ہیں، حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی اوربے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خداترسی کریں اورچینی کے لئے قطاروں میں کھڑی ماؤں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں، خیبرپختونخوامیں قطاروں میں لگےلوگوں کو آٹا نہیں مل رہا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فردوس عاشق کے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کے واقعے پر کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان بمقابلہ سونیا صدف۔۔ غلطی کس کی تھی؟ اندرونی کہانی