علی انصاری اور صبور منگنی میں آبدیدہ: کیوں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے منگنی کی تقریب کے جذباتی لمحات سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صبور منگنی کی تقریب میں مرحومہ والدہ کو یاد کرتی رہیں جبکہ علی انصاری تقریب کے کسی بھی لمحے میں اپنے مرحوم والد کو نہیں بھولے۔انہوں نے صبور کی آبدیدہ ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس تصویر کی قیمت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوؤں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو کتنا یاد کررہی ہے ، اور دل ہی دل میں مجھے اپنے والد کی یاد آرہی تھی۔
View this post on Instagram
علی انصاری نے لکھا کہ ہماری خواہش تھی کہ وہ دونوں بھی اس بڑے دن ہماری خوشیوں میں شامل ہوتے لیکن یقیناً وہ کہیں دور ہماری خوشیوں میں شامل ہوں گے اور ہمیں دیکھ کر مسکرا رہے ہوں گے ۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے چاہنے والوں کی قدر کریں، اُن کے ساتھ وقت گزاریں۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کی تھی، منگنی کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار کے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بری خبر