بتایا جائے آٹے کی قیمت دگنی کیسے ہوئی۔۔؟شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری کرنا چھوڑ دیں، کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں، وزیراعظم کہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑیں گے، عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کیا کر رہا ہے۔عوام آٹے کےلئے خوار ہورہے بتایا جائے آٹے کی قیمت دگنی کیسے ہوئی؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم نے بازاروں کا دورہ کیا، اشیا پڑی تھیں، خریدار کوئی نہیں تھا، ایک سرکاری افسر کیساتھ حکومتی عہدیداروں کا سلوک سب نے دیکھا، سرکاری افسر سے معافی مانگیں، یہ آپ کے نہیں سرکار کے ملازم ہیں، 73 سالہ تاریخ میں 3 سال میں آٹے کی قیمت دگنی کبھی نہیں ہوئی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کمیشن ہی بنا دیں آٹے کی قیمت کیسے دگنی ہوگئی، آپ نے چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے کیا کارروائی کی ؟ ترین صاحب پر جو کیس بنائے گئے اس میں چینی کا کوئی تعلق نہیں، 3 سال میں بجلی 200 فیصد مہنگی ہوگئی، سرکلر ڈیٹ اس شرح پر پہنچ گیا جو معیشت برداشت نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی چیئرمین نیب پکڑا گیا۔۔