پی سی بی نے شادی شدہ کرکٹرز کو بڑی خوشخبری سنادی  

May 04, 2021 | 12:09:PM

(24نیوز)پی سی بی نے شادی شدہ کرکٹرز کو بڑی خوشخبری سنا تے ہوئے ان کے لئے نئی پالیسی جاری کردی۔

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شادی شدہ کرکٹرز کو بڑی خوشخبری سنا تے ہوئے ان کے لئے نئی پالیسی جاری کردی،شادی شدہ کرکٹرز کو بچے کی پیدائش پر چھٹی اور اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔پالیسی کا اطلاق مرد وخواتین کرکٹرزدونوں پر ہوگا،کھلاڑی اہلیہ کے حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش پر پالیسی سے مستفید ہونگے۔خواتین کرکٹرز زچگی سے بچے کی پیدائش تک نان پلیئنگ رول اختیار کر سکیں گی،پالیسی کے مطابق خواتین کھلاڑی تنخواہ، 12 ماہ کی چھٹی کنٹریکٹ معیاد میں1سالہ توسیع کی حقدار ہونگی جبکہ زچگی کے اختتام پر ویمن کرکٹر کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: بتایا جائے  آٹے کی قیمت دگنی کیسے ہوئی۔۔؟شاہد خاقان
 خواتین کرکٹرز کوپوسٹ چائلڈ ری ہیب پروگرام پرمناسب طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔خاتون کسی سرگرمی پرسفرمیں نوزائیدہ کی دیکھ بھال کیلئےمن پسندفردساتھ لےجاسکیں گی۔مذکورہ فرد کے نصف سفری اخراجات پی سی بی دے گا۔مردکرکٹر بچےکی پیدائش پر مکمل تنخواہ کےساتھ 30 دن تک چھٹی لینے کےحقدارہونگےمرد کرکٹرز کوچھٹی اپنے بچے کی پیدائش کے 56 روز کے اندر حاصل کرنی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے موسم بدلنے کی نوید سنا دی۔۔۔
 

مزیدخبریں