این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست۔۔ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

May 04, 2021 | 12:20:PM
 این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست۔۔ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 249 ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی  دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پی ایم ایل این نے بغیر دستخط شدہ فارم 45 کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ وکیل ن لیگ نے موقف اپنایا کہ دوبارہ پولنگ کیلئے الگ درخواست دائر کریں گے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، مطمئن نہ ہوئے تو دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کرسکتے ہیں، حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے الیکشن مشکوک ہوگیا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ 6 مئی کو صبح 9 بجے تمام امیدوار آر او آفس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین مہنگائی۔ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں:بلاول