رواں سال ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنےکی اجازت،جوبائیڈن

May 04, 2021 | 12:26:PM
جوبائیڈن نے آنیوالے پناہ گزینوں کی اتعداد بڑھا دی
کیپشن: جوبائیڈن نے آنیوالے پناہ گزینوں کی تعداد بڑھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15 ہزار کردی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    فضائی سفر محدود، پابندیاں 4سے 20مئی تک نافذ العمل