(24نیوز) سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی اداکارہ نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگائے جانے پر شدید تنقید کی تھی۔مودی سرکار پر تنقید کرنے والی بے باک اداکارہ کی ٹوئٹس کو مختلف جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے مودی سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سنی لیون کی مداحوں سے خصوصی اپیل