ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں1600 سے 3000 تک کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں1600 سے 3000 تک اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکل بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے، اٹلس ہنڈا نے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا، ہںڈا سی 125 کی قیمت 3000 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے کی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سی ڈی 70 سی سی موٹر سائیکل 1600 روپے بڑھ کر 84 ہزار500 روپے کی ہوگئی، سی ڈی100 سی سی 3000 بڑھا کر 1 لاکھ17 ہزار500 روپے کی کردی گئی، ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں جبکہ قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز بھی سر پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں جو کورونا وبا کے باعث کاروبار نہ ہونے سے پہلے ہی پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ جنوری میں ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا تھا، سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے، ہنڈا 125 کی قیمت میں تین ہزار، ہنڈا 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت میں 3400 روپےاضافہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کے سٹوڈنٹ نے 5 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا