منظور وسان نے پھر ’’عمران خان‘‘ کا مستقبل دیکھ لیا 

May 04, 2021 | 13:33:PM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور  ہیں ، حال ہی میں انہوں نے اپنا نیا خواب شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  2021 خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2021 خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

  واضح رہے کہ منظور وسان اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں، ماضی میں ان کی جانب سے کی گئی کئی پیشگوئیاں صحیح بھی ثابت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین مہنگائی۔ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں:بلاول
 

مزیدخبریں