سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی نمودو نمائش پر استعمال کیا،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی نمودو نمائش پر استعمال کیا، ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں، ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ ان میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ جمشید اقبال چیمہ، اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض، حاجی امتیاز احمد، اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان، عادل پرویز، عبدالرحمن خان، ملک اسد کھوکھر، طارق تارڑ، رائے حسن نواز اور طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ڈھائی برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی، سابق دور میں عوام پستے رہے اور حکمران سرکاری پیسے کو مال مفت سمجھ کر خرچ کرتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام سے راہ فرار اختیار کرنا دھاندلی میں ملوث ٹولے کے اندر کے خوف کو ظاہر کرتا ہے، سابق حکمران الیکشن میں شفافیت کے مخالف ہیں، انہیں علم ہے کہ عام انتخابات شفاف ہوئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری و نجی سکولزمنگل سے 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان