میکسیکو میں میٹرو ٹرین کو حادثہ۔۔ 23 افراد ہلاک

May 04, 2021 | 15:06:PM

(24نیوز) میکسیکو میں بائی پاس سے گزرنے والی تیز رفتار میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک  سے گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق میکسیکو سٹی میں مصرف شاہراہ پر گاڑیوں پر بائی پاس بُل اُس وقت گر گیا جب اس پر سے میٹرو ٹرین گزر رہی تھی۔پُل کا ملبہ اور ٹرین کے ڈبے گاڑیوں پر گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ریسکیو ادارے نے پُل کے کمزور ہونے پر ٹرین کو اتارنے کا عمل روک دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ٹرین کے ڈبوں کو پُل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملبے اور ٹرین کے ڈبوں تلے درجنوں گاڑیاں دبی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا 
 

مزیدخبریں