ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی بڑی پیشکش ٹھکرا دی

May 04, 2021 | 15:17:PM

(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پا رہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی، وزارت کی پیشکش کابینہ کے سینئر وزیر کی جانب سے کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سینئر وزیر نے کابینہ میں وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا تاہم ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی وزارت کی پیشکش کو مسترد کر دیا. ایم کیو ایم نے  کہا کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے، نہ کراچی والوں کو روزگار مل رہا ہے نہ مسائل حل ہو رہے ہیں۔

ایم کیو ایم نے  کہا کہ کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلئے جگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل حل کریں، وعدے پورے کریں اور نوجوانوں کوروزگار دیں، وزارت سے کیا عوام کی خدمت ہوگی، کراچی کے عوام کو کیا جواب دیں گے۔

 واضح رہےکہ متحدہ قومی موومنٹ وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور کابینہ میں ایم کیو ایم کے 2 وزراء شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: بدترین مہنگائی۔ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں:بلاول
 

مزیدخبریں