ٹویٹر نے کلب ہاؤس کی طرز پر آڈیو اسپیس آپشن پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے۔ اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ٹویٹرکا 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹویٹر نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں۔ لیکن ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھی جارہیں۔