مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر۔۔۔بجلی بم گرانے کافیصلہ 

May 04, 2021 | 17:19:PM

(24 نیوز)نیپرا کا 8 ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نرخوں میں ردوبدل کے فیصلے کا معاملہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کل نیپرا کے فیصلے کاجائزہ لے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کل کے اجلاس میں بجلی کی قیمت5 روپے 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے فیصلے پر غور کریگی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ منٹس کرسکتی ہے ۔
 نیپرا نے نومبر 2019 سے جون 2020 کی ماہانہ ایڈجسٹ منٹس کا فیصلہ دیا تھا ۔ نیپرا نے 5 ماہ کیلئے بجلی مہنگی3 ماہ کیلئے سستی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ نیپرا نے نومبر 2019 سے مارچ 2020 تک بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا ۔ نیپرا نے اپریل تا جون 2020 کیلئے بجلی 3 روپے سستی کرنے کا فیصلہ بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟مراد راس نےبتادیا

مزیدخبریں