وزیراعظم عمران خان کے غلط فیصلوں سے متعلق اعتراف پر قومی اسمبلی میں تحریک جمع

May 04, 2021 | 17:54:PM
وزیراعظم عمران خان کے غلط فیصلوں سے متعلق اعتراف پر قومی اسمبلی میں تحریک جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی گلگت میں غلطیوں کے اعتراف پر جمعیت علما اسلام کی جانب سے تحریک ایوان بالا میں جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمااسلام کے سینیٹر کامران مرتضی کا کہناہے کہ وزیراعظم نے گلگت میں اعتراف کیا کہ مجھ سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ میں نے بہت غلط فیصلے کئے۔
کامر ان مرتضی نے کہا کہ اس طرح کی گفتگو اور فیصلوں سے ملک کی معیشت پر بڑا اثر پڑتا ہے، یہ ایوان وزیراعظم کی تقریر پر بحث کا مطالبہ کرتا ہے۔قومی اسمبلی وزیراعظم سے اس معاملے میں جواب طلب کرنےکا حق رکھتی ہے۔ ایوان بالا میںاس مسئلے پر بحث ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر۔۔۔بجلی بم گرانے کافیصلہ