کنگنا رناوت امریکیوں پر برس پڑیں

May 04, 2021 | 20:43:PM
کنگنا رناوت امریکیوں پر برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ معطل ہونے کے بعد ردعمل میں ٹوئٹر انتظامیہ پر نسلی تعصب کا الزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے میرے موقف کو صحیح ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی ہیں اور یہ سفید فام لوگ بھورے رنگ والوں کو اپنا غلام سمجھنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔
 اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا بولنا ، سوچنا اور کیاکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی آواز اٹھانے کے لیے میرے پاس بہت سے پلیٹ فارمز ہیں جن میں میرا اپنا فن یعنی سنیما بھی شامل ہے لیکن میرا دل اس قوم کے لوگوں کے لیے دکھتا ہے جو ہزاروں سالوں سے اذیتیں ، غلامی اور آواز کو دبانا برداشت کرتے آرہے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
 واضح رہے کہ ٹوئٹر اداکارہ کنگنا رناوت کا اکائونٹ معطل کردیا ہے جس کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کنگنا کا ٹوئٹر اکائونٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا جب کہ اکثریت کا خیال ہے کہ مغربی بنگال کے الیکشن نتائج کے بعد انہوں نے وہاں مبینہ فساد کی جو پوسٹس کی تھیں اس پر اکائونٹ معطل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید کی چھٹیوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ