آٹے کی قیمت پرکنٹرول ، صوبے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کریں، وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے لئے رعایتی نرخوں پر گندم کی یومیہ فراہمی یقینی بنائیں۔
اسلام آباد میں قیمتوں کے بارے میں نگران قومی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے متعلقہ صوبائی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کو عید کے موقع پر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روزمرہ ضرورت کی اشیا کی قیمتوں کی سخت نگرانی اور ان کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر خزانہ نے تمام فریقین پر عید کی آمد کے پیش نظر ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں اضافے پر نظر رکھنے کے لئے مربوط اور موثر کوششوں پر زور دیا تاکہ رمضان کے آخری ہفتے میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔
قیمتوں کے بارے میں نگران قومی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس ہفتے کے دوران نو اشیا کی قیمتوں میں کمی رہی جبکہ باقی تیس اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت امریکیوں پر برس پڑیں