(24نیوز)پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل تحقیقات کی مکمل دستاویزات منظر عام پر آگئیں، دو حاضر سروس اسسٹنٹ کمشنرز اور ہائر اجوکیشن کمیشن کا کنسلٹنٹ پرچے چوری میں معاونت کرتے رہے، پبلک سروس کمیشن کے 9 ملازمین براہ راست جبکہ 4 افسران نا اہلی کے باعث ذمہ دار قرار پائے گئے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مشتاق حسین، اسسٹنٹ کمشنر محسن نثار اور کنسلٹنٹ فہد احمد علی پرچے چوری میں ملوث پائے گئے۔سینئر پروگرامر محمد عباس فی پرچہ 2 لاکھ روپے میں جبکہ فرقان احمد پرچوں کی تصویر اتار کر چوری میں ملوث رہے۔
سپرنٹنڈنٹ خورشید عالم نے انسپکٹر ایف آئی اے کے پرچے 5 لاکھ جبکہ محمد عبداللہ نے 1 لاکھ سے 4 لاکھ میں پرچے فروخت کیے۔اسسٹنٹ بلال حسین نے 2 سے ڈھائی لاکھ جبکہ محمد شہزاد نے تصاویر اتار کر فروخت کیں۔ جونیئر آپریٹر وقاص اکرم یو ایس بی کے راستے پرچے سافٹ کاپی میں فروخت کرتے رہے۔محمد اویس نامی جونیئر آپریٹر اور رفیع اللہ 2 سے ڈھائی لاکھ روپے میں پرچے فروخت رہے۔ممبر پبلک سروس کمیشن امجد جاوید سلیمی نے پانچ سینئر افسران کو بھی پرچے لیکیچ کا ذمہ دار قرار دےدیا۔
سابق ڈائریکٹر محمد امجد، برانچ آفیسر اسد اللہ، عامر علی اور عاصم شاہ بھی ذمہ دار قرار دیئے گئے۔چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے پیڈا ایکٹ کے تحت تین رکنی نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے 60 روز میں جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ عمران آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے ۔ملک کیا چلائیں گے، بلاول
پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل ۔۔کون کون ملوث۔۔ مکمل دستاویزات منظر عام
May 04, 2021 | 21:27:PM