بھارتی اداکار کے بچوں سمیت پورا خاندان کورونا کا مبتلا

May 04, 2021 | 21:32:PM
بھارتی اداکار کے بچوں سمیت پورا خاندان کورونا کا مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ٹی وی کے اداکار و ماڈل اور بگ باگ کے 14 ویں سیزن میں شریک علی گونی کی والدہ، بہن اور بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق علی گونی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ والدہ، بہن اور تین بچے کورونا سے متاثر ہیں اور گزشتہ 9 روز سے اس مہلک وائرس سے لڑ رہے ہیں۔
علی نے مداحوں سے خاندان کے افراد کی صحتیابی کیلئے دعاو¿ں کی اپیل کی اور کہا کہ جن کے ہاں کورونا کے مریض ہیں، ان کی پریشانی سمجھ سکتا ہوں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کرائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر علی گونی نے ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔
 اس سے قبل سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے ہسپتال میں داخل کئے گئے تھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور وہ بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔
 دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت امریکیوں پر برس پڑیں