(24نیوز)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے لگژری گاڑیاں رکھنے والے ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 1300سی سی سے زائد گاڑیاں رکھنے والے 300ڈاکٹروں کو نوٹسز جاری کرکے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام ڈاکٹروں کی گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے حاصل کی جا چکی ہیں۔
پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں سے گاڑیاں خریدنے کیلئے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،انکی اپنی آمدن کیا ہے ، وہ کیا تنخواہ لے رہے ہیں اور انکے گھر کے اخراجات کیا ہیں اور انہوں نے گاڑیاں کیسے خریدی ہیں، تنخواہوں کے علاوہ انکی ذرائع آمدن کیا ہے ۔ انہوں نے تاحال اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ایف بی آر کو کیا اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان ڈاکٹروں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کے حوالے سے پلان تیار کیا جا رہا ہے ،تمام ڈاکٹروں کو تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے ۔ اگر 15 روز میں تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔دس لاکھ گھر زرعی اراضی پر بن چکے ہیں انہیں کون گرائے گا۔؟ ۔۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اتنی مہنگی گاڑیاں۔۔ڈاکٹرز بھی ایف بی آر کے نشانے پر۔۔نوٹس جاری
May 04, 2021 | 22:29:PM