آکسیجن سلنڈرمہنگے اور ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

May 04, 2021 | 23:42:PM

(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ آکسیجن سلنڈر ذخیرہ کرنے اور مہنگے داموں فروخت والوں کی جگہ جیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آکسیجن سلنڈر کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی یا اوور چارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔ انتظامیہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہرسے نمٹنے کیلئے تمام ضروری وسائل استعمال میں لارہے ہیں۔ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔ آکسیجن سلنڈرکی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کرنے سے وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیںاور ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں اورکورونا سے محفوظ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکو سنار کی دوکان سے 12 کلو سونا لوٹ کر فرار

مزیدخبریں