گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت پوری ہو گئی،حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لئے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
Tomorrow Governor SBP Dr Reza Baquir’s 3-year expires. I have spoken to him and told him of the government’s decision. I want to thank Reza for his service to Pakistan. He is an exceptionally qualified man & we worked well during our brief time together. I wish him the very best.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 3, 2022
وزیر خزانہ نے رضا باقر کے بارے لکھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہے اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔