(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے انھیں دو بار جیل بھیجا اور سزائے موت کی چکی میں رکھا لیکن وہ کردار کشی پر یقین رکھتی ہیں نہ ہی انتقام پر ،سازشی عناصر ہمیشہ ناکام ہی ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کے الزام کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انسان کی نجی زندگی ، اس کا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ، برائے مہربانی انھیں اس گند سے دور رکھیے ۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ مریم نواز ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے ۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: گھبرانا نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بڑا پیغام دیدیا