موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

May 04, 2022 | 10:36:AM

(24نیوز)ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے سے موسم بدلنے لگا،ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش کا  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں منچن آباد، وہاڑی، پنڈ دادن خان اوردیگر کئی علاقوں میں بارش برسی۔ لنڈی کوتل، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شمالی بلوچستان میں بھی ابر رحمت برسنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  پارا چنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، پہاڑوں پر ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا،چترال شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،بنوں اور ٹانک میں بھی بادل برسے، مظفر آباد میں عید کی صبح ہلکی بارش اور ہواؤں نے موسم خوشگوار بنادیا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر ملک بھر میں کہیں آندھی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کا الزام۔ مریم نواز بول پڑیں

مزیدخبریں