وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو ایک اور وزارت مل گئی

May 04, 2022 | 11:58:AM

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت  نےپیپلزپارٰٹی کے رہنما شرجیل  میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو گزشتہ  ہفتے سندھ کابینہ میں شامل  کیا گیا تھا اور  انہیں وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔اب اس کے بعد سندھ حکومت  نے شرجیل میمن کو محکمہ  ٹرانسپورٹ کا اضافی  قلمدان بھی دے دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں سیاسی بحران۔ عمر سرفراز چیمہ نے حکومت کو بڑی  پیشکش کر دی

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان اویس قادر شاہ کے پاس  تھا جو اب سندھ کابینہ کا حصہ نہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کا الزام۔ مریم نواز بول پڑیں

مزیدخبریں