عمران نیازی کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہوئی۔وزیراعظم

May 04, 2022 | 17:32:PM
 عمران نیازی کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہوئی۔وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں 12 پوائنٹس گر گیا جبکہ پورے دور حکومت میں 18 پوائنٹس گرا۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آزادی صحافت کی درجہ بندی میں تنزلی پر نہ صرف عمران خان کو ’’آزادی صحافت کے شکاری‘‘ کا شرمناک خطاب ملا بلکہ ہماری جمہوریت بھی بدنام ہوئی۔

Pakistan fell 12 points on Press Freedom Index during last year of Imran Khan's govt & 18 points during his tenure. It not only earned him shameful title of "press freedom predator" but also placed our democracy in bad light. We are fully committed to freedom of press & speech!

 شہباز شریف نے کہا کہ عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ اس برس 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔اس کے ساتھ، بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 جب کہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 کی درجہ بندی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے پاس غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے بھیجی۔ خود ہی بتا دیا

  وزیراعظم نے عزم کیا کہ ہم آزادی اظہار رائے اور صحافت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے۔لوگ کلمہ طیبہ کاو رد کرتے گھروں سے باہر