معروف پاکستانی اداکارہ کے والد انتقال کر گئے

May 04, 2023 | 10:18:AM
معروف پاکستانی اداکارہ کے والد انتقال کر گئے
کیپشن: معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’’ہم اللہ کے ہیں اور اس کی ہی طرف لوٹتے ہیں، براہ مہربانی میرے والد کے آخری سفر کیلئے دعا کریں‘‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

قبل ازیں اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے والد کی طبیعت نازساز ہونے سے متعلق اطلاح دے چکی تھیں اور انہوں نے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ان کے والد ان کے پہلے استاد، سرپرست، فرشتہ صفت، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان ہیں۔