(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔
بہاولنگر میں تھانہ صدر کے علاقے سکھ رام پورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کی جان لے لی جبکہ والد زخمی ہوا ہے، حملہ آور ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: چشتیاں، جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ بیٹا قتل
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اور جاں بحق نوجوان کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ اشفاق اور زخمی کی یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔