(ویب ڈیسک) مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار عوام کیلئے ایک اور بری آ گئی،فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی بڑھتی قیمتوں کے باعث آٹے کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو نے کہا کہ محکمہ خوراک کی پابندیوں کے باعث مارکیٹ میں گندم کی آمد بری طرح متاثر ہورہی ہے ، صوبے میں آٹے کی شدید قلت کا خدشہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پابندیاں ختم کرائیں کیونکہ محکمہ خوراک کی پابندیوں سے فلور ملز کو گندم کے حصول میں شدید دشواری پیش آرہی ہے، ملوں کے پاس گندم کا اسٹاک بہت کم رہ گیا ہے، صارفین مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، صورتحال یہی رہی تو مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہوجائےگی جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہزاروں ملازمین کی پینشن روک دی گئی