بھارت: مرکزی حکومت کا تمام کنٹونمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ

May 04, 2023 | 10:51:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے ملک بھر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر کے تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے سٹیٹس میں تبدیلی کی خاطر 27 اپریل کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں آنے والے شہری علاقوں کو میونسپل کمیٹی کے سپرد کر دیا جائےگا، آرمی علاقے کو ملٹری سٹیشن میں بدل دیا جائے گا۔ ایسا کرنے سے بھارت میں دورِ برطانیہ سے قائم کنٹونمنٹ سسٹم کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے صدارتی محل پر حملہ، کریملن نے یوکرین پر بڑا الزام لگا دیا

بھارتی میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ بھارت میں اس وقت کل 62 بورڈز ہیں، ان کنٹونمنٹ بورڈز کے خاتمے کے سلسلے کی شروعات چینی سرحد سے منسلک بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے کی جائے گی اور اس کنٹونمنٹ بورڈ کو جلد ہی ملٹری سٹیشن میں بدل دیا جائے گا۔

مزیدخبریں