مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام، فلم ’کیرالہ اسٹوری‘ کا جھوٹ ریلیز ہونے سے پہلے ہی بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہندوتوا کے پیروکار ہندو انتہا پسند اسلام اور مسلمان دشمنی میں ہر حد پار کرنے لگے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈس انفارمیشن پھیلانے کی بھونڈی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’دی کیریلہ سٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 32 ہزار لڑکیوں کو مذہب کی جبری تبدیلی کے بعد داعش کیلئے استمعال کیا گیا۔
جب فلم کے پروڈیوسر سے اس تعداد کے متعلق ثبوت مانگے گئے تو راتوں رات یہ تعداد 32 ہزار سے کم ہو کر 3 کہانیوں تک محدود ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: مُودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں پر مشتمل فورس اُتار دی
کشمیر فائلز کی طرح بھارت کی یہ ایک اور مسلمان مخالف فلم مودی کے ہندو انتہا پسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کو ظاہر کرتی ہے۔
When questioned for proof/evidence for their claim in their propaganda film "The Kerala Story", propagandists cut the number from 32,000 to 3 - 0.009375% of their initial claim!
— Ravi Nair (@t_d_h_nair) May 2, 2023
This how the RW propaganda machinery work. They propagate fiction as facts, and bhakts believe it! pic.twitter.com/4pzZKyjUbn
مذکورہ فلم میں مسلمان مخالف خیالات کو فروغ دیا گیا اور لڑکیوں کے متعلق جبری مذہب تبدیل اور دہشتگردی کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔
جھوٹ پر مبنی یہ فلم پوری دنیا میں بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے، انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمان مخالف جذبات انکی فلموں سے ہمیشہ عیاں ہوتے ہیں۔
ماضی میں بھی ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم میں مسلمانوں کی بے بنیاد کردار کشی کی گئی تھی۔