(ویب دیسک) فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کچہری بازار میں کھڑے ہو کرسلام نہ کرنے پرتاجر کے بیٹے نے ملازم کو گولی مار کرقتل کردیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسمارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی۔ورثا کا کہنا ہے کہ لفٹ آپریٹر تھا مالک کے لڑکے کو کھڑے ہو کر سلام نہیں بولا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
مزید پڑھیں: بہاولنگر: زمین کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کے بیٹےفائرنگ کی اور فرار ہوگیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہےہیں۔