12 سال بعد پاکستانی وزیر خارجہ بھارت پہنچ گئے

May 04, 2023 | 11:38:AM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے،بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیر خارجہ کے ہمراہ وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے،بھارت پہنچنے پر وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ آج گوا پہنچا ہوں،شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرنے اور پاکستان کے وفد کی قیادت کرنے پر خوشی ہوئی،پرامید ہوں کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بہت کامیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں :18 مارچ کو جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان

بھارت روانگی سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل، طاہر بزنجو کو فون کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے تمام رہنماؤں کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کے دورے سے متعلق اعتماد میں لیا۔

یاد رہے 12 سال قبل 2011 میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کا دورہ کیا تھا ،اس کے کسی بھی اعلیٰ پاکستانی شخصیت نے بھارت کا دورہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں