پولیس پر حملہ کا معاملہ،پرویز الٰہی کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملہ کا معاملہ،عدالت نے پرویز الٰہی کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی،چودھری پرویز الٰہی حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے پرویز الٰہی کو50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،وکلاء کی جانب سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا،اہم رہنماکے وارنٹ گرفتاری جاری