برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو انجریز کے باعث فرنچ اوپن اور ومبلڈن سے باہر ہو گئیں

May 04, 2023 | 12:40:PM

(احمد رضا) معروف برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈوکانو ہاتھ اور ٹخنے میں انجری کے باعث فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیسے ٹینس کے میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو انجریز کا شکار ہو کر دونوں گرینڈ سلیم ایونٹس سے باہر ہو گئیں۔ بیس سالہ انگلش ٹینس اسٹار ایما راڈو کانو نے کورٹس میں دبنگ انٹری کے بعد فتوحات سے بڑے بڑوں کو بڑا چیلنج دیا، گذشتہ روز انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور واضح کیا کہ ہاتھ اور ٹخنے کی انجری کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں چند ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اوور میں 46 رنز سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

انجریز کے باعث اب وہ رواں ماہ شروع ہونے والے فرنچ اوپن اور پھر ومبلڈن جیسے میگا ایونٹ میں نمائندگی نہیں کر سکیں گی، اس مایوس کن خبر کو خود ایما نے پریشان کن کہا جس سے ان کے پرستار بھی مایوسی کا شکار ہو گئے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں دیں۔

مزیدخبریں