(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا سربراہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے،ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چودھری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔
چودھری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے دو سال کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائر ملازمین کیلئے بری خبر، پینشن بند کر دی گئی