جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ: ملوث مجرم کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں اور درخواست گزار کو بلیک میل کرتے ہوئے قابل اعتراض مواد ان کے گھر والوں کو بھی بھیجا تھا۔
خیال رہے کہ سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےمتاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ سب انسپیکٹر مصباح بتول نے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چالان جمع کروایا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا کورٹ اسلام آباد کے سپیشل جج محمد اعظم خان نے محمد فہد کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔