(ویب ڈیسک) پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خواتین کے کپڑے پہنے شخص کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص مارا گیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں زیر سماعت مقدمے کے ملزم کو پولیس حراست میں عدالت لایا جا رہا تھا کہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس شخص نے اچانک فائرنگ کر دی، ملزم گولیوں سے شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا۔