(24 نیوز)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہناہے کہ آئی ایم ایف اور مالیاتی اداروں سے اعتماد سازی کی جا رہی ہے،اس میں وقت لگے گا۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف سے کل بھی بات چیت ہوئی ہے،آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے کچھ ریکارڈ مانگا ہے۔
وزیر مملکت خزانہ کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف چھوٹی چھوٹی وضاحتیں مانگ رہا ہے ،سعودی عرب اور یو اے ای نے آئی ایم ایف کو فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ مرکزی بینک کرتا ہے،مرکزی بینک کا مانیٹری بورڈ خود مختار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی