اداکارہ مدیحہ امام کی ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر پروڈیوسر موجی بسر سے شادی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدیحہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد نئی پوسٹ شیئرکرتے ہوئے بین الاقوامی فلمی دنیا سے وابستہ پروڈیوسر اور رائٹر موجی بسر سے شادی کا اعلان کیا اور اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے اس اہم دن کے لئے روایتی سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر زارا شاہ جہاں نے تیار کیا ہے جبکہ موجی بسر ہلکے سفید رنگ کے کرتا پائجامہ میں نظر آئے۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ" انہوں نے رواں سال یکم مئی کو شادی کرلی ہے اور انہیں دعاو¿ں میں یاد رکھیں"۔
View this post on Instagram
جس کے بعد اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تصاویر انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کردی ہیں، جس میں اداکارہ کو خوبصورت سفید گاؤن پہنے دیکھا جا سکتاہے۔
جبکہ ایک تصویر میں جوڑے کو پھول پکڑے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔
خیال رہے کہ مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے اور انہوں نے بالی ووڈ کی فلم "لکھا چھپی" میں بطور پروڈکشن مینجر جبکہ "دی سِکھ" میں بطور رائٹر اور پروڈیوسر فرائض انجام دیئے ہیں۔
اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی نئے سفر شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔