پل پل بدلتا موسم ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

May 04, 2023 | 19:17:PM

(24 نیوز ) موسمیاتی تبدیلیاں یا کچھ اور موسم نے پل پل بدلنے کی روش اختیار کر لی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاآج رات کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر گلگت بلتستان میں  کہیں کہیں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ  جمعہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش   کا  امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں چترال ،  دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، کوہستان  میں   تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی  کہیں  تیز  بارش کا  امکان ہے، کرم ،وزیرستان ، پشاور، چارسدہ ، مردان ، ڈی آئی خان، کوہاٹ  اوربنوں میں   تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی  کہیں  تیز  بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے   بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھو ہار، میانوالی ، نارووال ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، لاہور،جھنگ،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد، ساہیوال اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  اور چند مقامات پر ژالہ باری ممکن ہے ، 

 بہاولپور، بہاولنگر،لیہ، بھکر ، ملتان  اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش    کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے  بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی اطلاع ہے ،کو ئٹہ ، زیارت، چمن ، پشین،  قلات، خضدار،  ژوب اوربارکھان  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، سندھ کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد اور گردونواح میں  تیز ہواؤں  اور گرج چمک  کے ساتھ ہلکی  بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں