(24 نیوز )سابق خاتون اوّل بشری بی بی کی جانب سے ہرجانے کے دعویٰ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بشریٰ بی بی کیجانب سے ہرجانہ کا دعوی دائر کرنے پر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہےکہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ عدالت جائیں گے تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا ، جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں۔