(24 نیوز)ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان سنوکر فیڈریشن ٹیم کو بھارت بھیجنے کی خواہش، بھارتی حکومت سے اجازت مانگنے کیلئے خط بھی لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن(پی بی ایس اے) کے چیئر مین عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) سے ملنے والے دعوت نامہ کا بھارت سنوکر فیڈیشن کو بھی بتادیا گیا ہے۔
چیئرمین پی بی ایس اے نے بتایا کہ بھارتی فیڈریشن نے ہم سے کھلاڑیوں کے نام مانگے ہیں،ایونٹ سے پانچ ماہ قبل بغیر اجازت کھلاڑیوں کے نام دینا مشکل ہوجائے گا۔
عالمگیر شیخ نے مزید کہا کہ بورڈ میٹنگ میں ہم پانچ کھلاڑیوں کے نام پر غور و فکر کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے این او سی کیلئے ہمیں کھلاڑیوں کےنام دینا پڑینگے،بھارتی ویزہ سمیت این او سی حاصل کرنے کیلئے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنا ہے ۔
عالمگیر شیخ نے کہا کہ ہم نےانڈین پینل کوڈ( آئی پی سی )منسٹری میں بھی اجازت کی درخواست دے دی ہے جبکہ حکومت سے اجازت مانگنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ رواں سال بھارتی شہر گوا میں ہوگی۔