سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران کی رکنیت معطل کردی

May 04, 2023 | 23:15:PM
سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران کی رکنیت معطل کردی
کیپشن: سپریم کورٹ بار لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ججز کے بعد وکلا میں بھی اختلافات سامنے آگئے،سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطل کر دی ، سپریم کورٹ بار نے رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا ،امجد شاہ ریاضت علی سحر کی بار ممبر شپ معطل کر دی گئی،طارق آفریدی ،مسعود چشتی ،احسن بھون اور قلب حسن شاہ کی بھی رکنیت معطل کردی گئی ۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدر اختر کاکہناہے کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اور کرنے کی غیر قانونی کوشش کی گئی، پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا،ممبرشپ معطل کرتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے معاملہ جنرل باڈی کو بھجوادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنانے کی تیاری کر لی