کے الیکٹرک کا فی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن میں62 فیصد تک اضافے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) کے الیکٹرک نےبجلی کے فی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن میں62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا۔
کے الیکٹرک نےڈسٹری بیوشن مارجن میں 62 فیصد اضافہ7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت مانگا ہے، فی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن موجودہ3.10 روپے سے5.02 روپے تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، کے الیکٹرک نےمالی سال2024 تا2030 کےملٹی ایئرٹیرف کے تحت درخواست نیپرا میں جمع کرادی، کے الیکٹرک نےمالی سال 2024 کیلئے فی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن 3 روپے84 پیسے اور مالی سال 2025 کیلئے فی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن 4 روہے 12 پیسے مانگا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری
کے الیکٹرک کی مالی سال 2026 کیلئے ڈسٹری ببوشن مارجن 4 روپے 37 پیسےمقرر کرنے کی درخواست کی ہے، کے الیکٹرک نے مالی سال 2027 کیلئےفی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن 4 روہے 55 پیسے مانگا ہے، مالی سال 2028 کیلئے فی یونٹ ڈسٹری بیوشن 4 روپے77 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، مالی سال 2029 کیلئے فی یونٹ ڈسٹری بوشن مارجن 4 روپے91 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی اور مالی سال 2030 کیلئے فی یونٹ ڈسٹری بیوشن مارجن 5 روپے 2 پیسے مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کی دائرہ کردہ ڈسٹری بیوشن مارجن کی درخواست پر نیپرا فیصلہ کرے گا، کے الیکٹرک صارفین پراضافی بوجھ سے متعلق فیصلہ نیپرا اتھارٹی گی، نیپرا نےکے الیکٹرک کی درخواست پر 7 روز میں اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کرلی ہے۔