(فاطمہ عارف) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں کبھی دھوپ اور کبھی چھاؤں سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ، ؤدنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں ایئرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 219، ڈی ایچ اے میں شرح 165ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 167،سی ای آر ایف آفس میں شرح 164ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ کے قتل میں ملوث 3 ملزم گرفتار
پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور جھکڑ چل سکتا ہے، صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، کوہاٹ، خیبر، باجوڑ، چترال، سوات، دیر، کوہستان، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔